معروف اداکارہ کا 12 سال کی عمر میں شادی کا انکشاف
نوشابہ بی بی کی ابتدائی زندگی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی نے کہا ہے کہ ان کی 12 سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی اور 14 سال کی عمر میں وہ ماں بن گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: منشیات سپلائی کرنے والے مجرم کو 9 سال قید کی سزا
اداکارہ کی شناخت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کی معروف اداکارہ جہان سلطانہ، جنہیں نوشابہ بی بی کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ بالخصوص پرانے ڈراموں میں پشتون کردار ادا کرنے کے حوالے سے کافی مشہور رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الفُرقان ویلفیئر آرگنائزیشن کا ’’مستقبلِ پاکستان‘‘ انٹر اسکول سپورٹس و فنڈ ریزنگ ایونٹ ، 35 ہزار بچوں کی شرکت
ریڈیو اور ٹی وی کی شروعات
اداکارہ نے پشتو ریڈیو میں بھی کام کیا ہے، نوشابہ بی بی کی پشتو ریڈیو اور پی ٹی وی سے وابستگی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں کھلاڑی کے چھکے نے مداح کا سر پھاڑ دیا
ثقافتی اثرات
ان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ ہمیشہ ٹی وی پر سر ڈھانپ کر نظر آئی ہیں، مداح ان کی شائستگی اور خوش گفتاری کے معترف ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں ان کی بڑی فین فالوونگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم لاہور سےگرفتار
انٹرویو میں اظہار خیال
حال ہی میں نوشابہ بی بی نے ایک ڈیجیٹل میڈیا چینل کو خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی کم عمری کی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔
نوشابہ بی بی کا کہنا تھا کہ مجھے ملازمت یا کیریئر کے لیے کوئی وقت نہیں ملا کیونکہ میری شادی 12 سال کی عمر میں ہو گئی تھی، اور اسی عمر میں میں نے ٹیلی وژن پر کام بھی شروع کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دیدیا
شادی کے تجربات
انہوں نے کہا کہ میں گڑیوں سے کھیل رہی تھی کہ میری شادی کردی گئی، ایک دن مجھے بتایا گیا کہ گھر میں شادی ہے، بس مجھے ایک لپ اسٹک دی گئی، اور میں سب کچھ بھول گئی، کیونکہ لپ اسٹک میری کمزوری تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں خوشی خوشی سہیلیوں کے درمیان جا کر شادی کے بندھن میں بندھ گئی، اُس وقت بچوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب تمام مہمان چلے گئے تو میں نے اپنی بھابھی سے کہا کہ مجھے واپس گھر بھیج دیں، ہم دونوں کے درمیان عمر کا فرق 23 سال تھا، وہ میرے خالہ زاد تھے اور اس شادی کے لیے میری خالہ نے ہی اصرار کیا تھا۔
ماں بننے کی کہانی
نوشابہ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ میں 14 سال کی عمر میں ماں بن گئی، میرے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، میرے والد کافی سخت تھے، لیکن میرے شوہر نے میرے اداکاری کے کیریئر میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔








