خواہش ہے پریس کانفرنس میں آؤں تو بابر کے بارے میں سوال نہ ہو: سلمان علی آغا
سلمان علی آغا کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ جب پریس کانفرنس میں آؤں تو بابر اعظم کے بارے میں سوال نہ ہو، بابر کو چھوڑ دیں انہیں بیٹنگ کرنے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان نے کابل یونیورسٹی میں “تشکیلِ استشہادی” کے نام پر خودکش حملہ آوروں کی رجسٹریشن شروع کر دی
کھیلنے کے طریقے پر تبصرہ
روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے ویسا ہی کھیلنا چاہیے، اگر 6 کا رن ریٹ چاہیے تو ویسا کھیلوں گا اور 10 کا چاہیے تو اس کے مطابق کھیلوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات: اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
تین اہم میچز
سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ 3 میچز بڑے اہم ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے بہت اچھی ہے، آسٹریلیا کا مائنڈ سیٹ ایک جیسا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس سالانہ 4 ارب ڈالر سے متجاوز
آسٹریلیا کے خلاف میچ کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ اگر آسٹریلیا کے مین پلیئر نہیں ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارے لیے موقع ہے کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا اگلی فائٹ کا اعلان
ٹی ٹوئنٹی میں مقابلے کا تجزیہ
ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی، آپ اپنی مرضی کے مطابق کسی نمبر پر نہیں کھیل سکتے۔
میچ کی تفصیلات
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو ہو گا، سیریز کے تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہو گا。








