پاکستان کو امریکہ کے ساتھ ’’گرینڈ مدر آف آل ڈیل‘‘ کرنی چاہیے، ابراہیم مراد
ابراہیم مراد کا موقف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ ’’گرینڈ مدر آف آل ڈیل‘‘ کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ایران پر ایٹمی حملے کی صورت میں اسرائیل کو ایٹمی حملے سے جواب دینے اور فوج کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں اتارنے کی دھمکی کی حقیقت سامنے آگئی
پاکستان کی برآمدات میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے تعاون سے پاکستان 100 ارب ڈالرز کی برآمدات حاصل کر سکتا ہے۔ ویتنام ماڈل اپناتے ہوئے پاکستان عالمی برآمدات میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔ چین عالمی مینوفیکچرنگ کا 32 فیصد، تقریباً 6 ٹریلین ڈالر کنٹرول کر رہا ہے۔ یورپی یونین کی معیشت 22 ٹریلین ڈالز جبکہ امریکہ کی جی ڈی پی 31 ٹریلین ڈالرز ہے۔ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ ’’گرینڈ مدر آف آل ڈیل‘‘ کرنی چاہیے۔
خصوصی اقتصادی زونز اور ترقی کے مواقع
ابراہیم مراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے سپیشل اکنامک زونز اور کاروباری طبقہ مشترکہ منصوبوں کے لیے تیار ہے۔ اگر توانائی، ریگولیٹری اور ٹیرف رکاوٹیں دور ہوں تو سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ درست پالیسی سازی کے ساتھ پاکستان خطے کا مینوفیکچرنگ حب بن سکتا ہے۔








