پاکستان آ کر خوشی ہو رہی ہے، امید ہے ورلڈکپ کی اچھی تیاری ہو گی، مچل مارش
آسٹریلوی کپتان کی خوش آمدید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر خوشی ہو رہی ہے، امید ہے ورلڈکپ کی اچھی تیاری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: رابعہ بٹ کی سوشل میڈیا پر طویل خاموشی، مداح تشویش میں مبتلا
ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جھڑپ میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے
پاکستان میں موسم اور چیلنجز
آسٹریلیا کے کپتان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہورہی ہے، امید ہے ورلڈکپ کی اچھی تیاری ہوگی، پاکستان کی فاسٹ بالرز کی بڑی تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی بہترین بولر ہیں اور ہمارے لئے چیلنج ہوں گے۔ مچل مارش نے یہ بھی بتایا کہ یہاں آنے سے پہلے زیادہ گرم کپڑے نہیں رکھے، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہاں موسم ٹھنڈا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک کی سومو پہلوان سے مقابلے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ورلڈکپ کی تیاری کی اہمیت
مچل مارش نے کہا کہ ورلڈکپ کی تیاری کیلئے یہ سیریز بہت اہم ہے۔ کچھ کھلاڑی ہمارے ساتھ اس سیریز کیلئے نہیں آئے لیکن امید ہے وہ ہمیں سری لنکا میں جوائن کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم لمبے عرصے سے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، ہم بابر اعظم کی بطور کھلاڑی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلیئنگ الیون کے حوالے سے فیصلہ کل کریں گے۔
پرجوش ٹیم اور کھیل کے حالات
مچل مارش نے کہا کہ ان کنڈیشن میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا، اہم سیریز کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ ہم اسپنرز کے خلاف کنڈیشن کو دیکھ کر اٹیک کرنے کی کوشش کریں گے۔








