پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان
قومی ہاکی ٹیم کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راونڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کریک ڈاون میں تیزی، ایک دن میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد تارکین وطن کو افغانستان بھیج دیا گیا
سکواڈ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد اور ہیڈ کوچ طاہر زمان نے سکواڈ کا اعلان کیا۔ محمد عماد بٹ گرین شرٹس کی قیادت کریں گے، 20 رکنی سکواڈ میں چھ آفیشلز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے حملے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل کا 7 سالہ بیٹا شہید، نجی ٹی وی کا دعویٰ
ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تیاری
سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کے مطابق، یہ سکواڈ ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے بھی نمائندگی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ماں 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
تبدیلیاں اور نئی شمولیت
پرو لیگ کے سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، گول کیپر عبد اللہ اشتیاق کی جگہ علی رضا اور منان رضا کی جگہ عمیر ستار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مقابلوں کی تفصیلات
پرو لیگ کے دوسرے راونڈ میں پاکستان دس فروری کو آسٹریلیا، گیارہ فروری کو جرمنی، تیرہ فروری کو آسٹریلیا اور چودہ فروری کو جرمنی سے میچ کھیلے گا۔








