ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کا کیس؛ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
گمراہ کن الزامات کا کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے کیس میں عدم پیشی پر سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 5878 پوائنٹ بلند
عدالت کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے کیس کی سماعت ہوئی، سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کیخلاف کیس پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں نقل مکانی کی ڈیڈ لائن میں 2 روز کی توسیع کردی گئی
گرفتاری کا حکم
عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔
مقدمے کی تفصیلات
یادرہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔








