تیراہ سے نقل مکانی پر وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنی ناکامیوں کا کھلے دل سے اعتراف کرے،اسد قیصر
اسد قیصر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے تیراہ آپریشن کے حوالے سے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس انتہائی گمراہ کن اور حقائق کے منافی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 9 اور 10 محرم پر موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست
ن لیگ پر تنقید
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا پیکا قانون جیسے سیاہ قانون کا سہرا پہلے ہی ن لیگ کے سر جاتا ہے اور اب اس پریس کانفرنس کے دوران من پسند صحافیوں کے علاوہ زمینی حقائق پر مبنی سوالات کرنے والے صحافیوں کی آوازیں بند کرنے کا کریڈٹ بھی ن لیگ کو ہی جاتا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ایک موصوف وزیر اس آپریشن کا کریڈٹ لینے میں مصروف تھے جبکہ دوسرے وزیر اتنی بڑی انسانی نقل مکانی کا موازنہ 1880ء سے کر رہے تھے، جو عوامی شعور کی صریح توہین ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنی ناکامیوں کا کھلے دل سے اعتراف کرے۔
عمران خان کی صحت کے بارے میں تشویش
اسد قیصر نے مزید کہا آج ڈان اخبار میں عمران خان کی صحت کے حوالے سے خبر شائع ہوئی ہے کہ انہیں علاج کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد لے جایا گیا تھا۔ ہمیں عمران خان کی صحت کے بارے میں گہری تشویش ہے۔ جلد از جلد عمران خان سے ان کے خاندان اور پارٹی قیادت کی ملاقات کرائی جائے۔ ملک میں اس وقت جنگل کا قانون رائج ہے، ملک بنانا ریپبلک بن چکا ہے۔ حکومت کہتی ہے کہ ہم کسی قانون اور عدالت کو نہیں مانتے۔
تیراہ آپریشن کے حوالے سے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس انتہائی گمراہ کن اور حقائق کے منافی تھی۔ پیکا قانون جیسے سیاہ قانون کا سہرا پہلے ہی ن لیگ کے سر جاتا ہے، اور اب اس پریس کانفرنس کے دوران من پسند صحافیوں کے علاوہ زمینی حقائق پر مبنی سوالات کرنے والے صحافیوں کی آوازیں بند کرنے کا…
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) January 28, 2026








