پنجاب میں 16 سال کی عمر کے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا نیا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے میں 16 سال کی عمر کے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی داخلہ نے موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کے قریب عمران خان کی بہنوں کا دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
موٹر سائیکل چلانے کی نئی اجازت
تفصیلات کے مطابق 16 سال کی عمر میں موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کمیٹی نے منظور کر لی۔ صوبائی حکومت نے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، 16 سے 18 سال کے موٹر سائیکل سواروں کیلئے قانونی فریم ورک بنانے کی تجویز دی گئی ہے، جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ لائسنسنگ اتھارٹی جاری کرے گی۔
حکومت کے مقاصد
حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد بغیر لائسنس کم عمر ڈرائیونگ کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے کی کوشش ہے۔ روڈ سیفٹی بہتر بنانے اور حادثات میں کمی کیلئے قانون سازی کی گئی ہے۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے کیلئے مقررہ شرائط اور نگرانی لازم ہوگی۔








