ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں عمران خان کی بینائی کا ہسپتال میں علاج ہونا چاہیے مگر جیل انتظامیہ جیل میں ہی علاج پر بضد ہے،مونس الہیٰ
مونس الہیٰ کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بینائی کا ہسپتال میں علاج ہونا چاہیے، مگر جیل انتظامیہ جیل میں ہی علاج پر بضد ہے۔
سیاسی انتقام کا ذکر
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام میں اندھے حکمرانوں کو نہ جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کے حقوق کا لحاظ ہے اور نہ انسانیت کا کوئی پاس۔
ڈاکٹر کہہ رہے ہیں PM عمران خان کی بینائی کا ہسپتال میں علاج ہونا چاہیے مگر جیل انتظامیہ جیل میں ہی علاج پر بضد ہے۔ سیاسی انتقام میں اندھے حکمرانوں کو نہ جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کے حقوق کا لحاظ ہے اور نہ انسانیت کا کوئی پاس۔
— Moonis Elahi (@MoonisElahi) January 28, 2026








