لاہور سمیت پنجاب بھر میں سال 2026 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز 2 فروری سے ہوگا
پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم 2 فروری سے شروع کی جائے گی، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے جلد خوشخبری کا امکان
مہم کا دورانیہ
سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام عدیل تصور کے مطابق لاہور میں مہم کا دورانیہ 7 روز ہوگا، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں یہ مہم 4 روز تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
ہدف اور ورکرز کی تعداد
انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ایک کروڑ 78 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ صوبے کو پولیو فری بنانے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ مہم کی کامیابی کے لیے 2 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ ورکرز حصہ لیں گے جو گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔
والدین سے اپیل
سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔







