ایم کیو ایم نے سانحہ گُل پلازہ پر سندھ حکومت کی رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کا رد عمل

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سانحہ گُل پلازہ پر سندھ حکومت کی پیش کردہ رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان اب بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل سکتا ہے مگر کیسے؟

ایم کیو ایم کا بیان

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے سانحہ کا ذمہ دار کسی معصوم بچے کو قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ سندھ حکومت ہی بتادے کہ جس بچے کو سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے وہ زندہ ہے یا حکومت کی بھینٹ چڑ گیا؟

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کے لیے ٹیسٹ کپتانی برقرار رکھنا مشکل، متبادل کون ہوگا؟

سندھ حکومت کی نااہلی

سندھ حکومت اپنی بدترین نااہلی اور کرپشن ایک معصوم کے پیچھے چھپا رہی ہے۔ بچے کو آگ لگانے کا ذمہ دار قرار دینے والی سندھ حکومت یہ بتائے کہ تین دن تک آگ کیوں نہیں بجھائی گئی؟ کراچی کی بدولت اربوں روپے کے بجٹ رکھنے والی سندھ حکومت کا کوئی ایک ادارہ بھی اس قابل نہیں تھا کہ آگ پر قابو پایا جاسکتا۔ سانحہ گُل پلازہ میں بدترین پیشہ وارانہ اور مجرمانہ غفلت کے باعث اموات میں اضافے کی ذمہ دار صرف سندھ حکومت ہے، جو سانحہ گُل پلازہ کی ملزم بھی ہے، مدعی بھی، محقق بھی اور منصف بھی۔

ایم کیو ایم کا مطالبہ

ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے کلاز 3 کے تحت اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیشن تشکیل دی جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...