کوہستان کرپشن اسکینڈل، مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ڈرائیور نے پلی بارگین کے تحت ساڑھے 4 ارب روپے ادا کردیے۔
پشاور میں کرپشن اسکینڈل کی تفصیلات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ڈرائیور نے پلی بارگین کے تحت ساڑھے 4 ارب روپے ادا کردیے اور رہا ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا اشارہ دیدیا
پلی بارگین کی منظوری
ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نے ملزم قیصر اقبال کے ڈرائیور ممتاز کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت نے بھی ڈرائیور ممتاز کی پلی بارگین درخواست کی توثیق کی ہے۔ ڈرائیور ممتاز کوہستان اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر خان کا بے نامی دار اور ڈرائیور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ میں سینکڑوں فوجی مارے گئے، لیکن شمالی کوریا کو اس کا کیا فائدہ ہوا؟ حیران کن انکشاف
رقم کی منتقلی کی تفصیلات
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے مطابق مرکزی ملزم کے بے نامی دار کی حیثیت سے ممتاز کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوئی، جس میں 4 ارب 50 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن شامل ہے۔ تحقیقات کے دوران ممتاز کو حراست میں لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی ایئر ایمبولنس سروس نے میانوالی کے ٹیچر کو دل کا دورہ پڑنے پر بروقت لاہور کے ہسپتال پہنچا کر جان بچالی
ماضی کے شواہد
واضح رہے کہ 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں اس سے قبل بھی 20 کروڑ روپے برآمد کیے گئے تھے۔
چھاپے کی کارروائی
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مرکزی ملزم اور اسکینڈل کے ماسٹر مائنڈ قیصر اقبال کے گھر ایبٹ آباد میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 20 کروڑ روپے برآمد کیے تھے۔








