دو ماہ کے دوران کوئٹہ میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
امن و امان کی بہتر صورتحال
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے صوبائی حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کاوشوں کے باعث کوئٹہ شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جرائم کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں باپ بیٹے نے شادی کے روز ہی بیٹی کو قتل کر دیا
جرائم کی شرح میں کمی
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران کوئٹہ شہر میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات درست سمت میں گامزن ہیں ۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے گلگت میں سیکڑوں جانیں بچانے والے 3 چرواہوں کو قومی ہیرو قرار دے دیا، فی کس 25 لاکھ انعام
سیف سٹی کوئٹہ منصوبہ
سیف سٹی کوئٹہ منصوبے کے تحت نصب کیے گئے 97 فیصد کیمرے دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں جس کے باعث نگرانی کے نظام کو مؤثر بنایا گیا ہے اور جرائم کی روک تھام میں مدد مل رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی مسودہ پیش کیا ، مشرق وسطیٰ میں امریکی نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف
بہتر اقدامات کا تسلسل
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بتدریج مگر پائیدار بنیادوں پر بہتر بنانے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات جاری ہیں ۔ دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔
بلوچستان پولیس کا کردار
بلوچستان پولیس دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے جذبے کے ساتھ نبھا رہی ہے ۔








