عمر ایوب اور شبلی فراز نے پارٹی عہدوں سے استعفے دے دیے، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
پی ٹی آئی میں اہم استعفے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز مستعفی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا بری ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں، جس کسی نے ان پر ۹ مئی کا کیس بنایا ہے وہ کوئی بیوقوف آدمی تھا، حامد میر کا تبصرہ
استعفوں کی اطلاع
دونوں رہنماؤں نے استعفیٰ سے متعلق سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو آگاہ کردیا۔ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عمر ایوب خان نے پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کو اپنے ہتھیار ترک کرنا ہوں گے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو اسے تباہ کردیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
عمر ایوب کا بیان
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں مؤثر کردار ادا کرنا ان کے لیے ممکن نہیں۔
پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت
انہوں نے واضح کیا کہ پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ پارٹی عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہیے۔








