فارم 47 والے الیکشن جیتے نہیں اور عوام کے پیسوں سے ان کی ہر کھمبے پر تشہیر جاری ہے، حماد اظہر
حماد اظہر کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے مریم نواز اور باقی فارم 47 والے الیکشن جیتے نہیں اور عوام کے پیسوں سے ان کی ہر کھمبے پر تشہیر جاری ہے۔
عمران خان کا موازنہ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کھمبے بھی الیکشن جیتے لیکن قوم کے اس حقیقی لیڈر کی تصویر کوئی اپنے پیسوں سے بھی پتنگ پر نا لگائے بقول مسلط حکمرانوں کے، پاکستان کا تماشا بنانا بند کرو۔
مریم نواز اور باقی فارم 47 والے الیکشن جیتے نہیں اور عوام کے پیسوں سے ان کی ہر کھمبے پر تشہیر جاری ہے۔
عمران خان کے کھمبے بھی الیکشن جیتے لیکن قوم کے اس حقیقی لیڈر کی تصویر کوئی اپنے پیسوں سے بھی پتنگ پر نا لگائے بقول مسلط حکمرانوں کے۔
پاکستان کا تماشہ بنانا بند کرو۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 28, 2026








