لاہور بھاٹی گیٹ کے قریب ماں بیٹی مین ہول میں گرگئیں
موصولہ اطلاع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھاٹی گیٹ نزد داتا دربار مین گیٹ کے قریب مین ہول (گٹر) میں گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ جنوبی ایشیائی باشندوں کو کس طرح ہلاک کر رہی ہے؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں
ریسکیو کی کارروائی
ریسکیو 1122 کے مطابق کالر نے بتایا کہ ایک خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ مین ہول میں گر گئی ہے، جس کے بعد ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اور اہلکاروں نے مین ہول میں گرنے والی ماں اور بیٹی کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رائے ونڈ میں خاتون کی ہاتھ، پاؤں بندھی لاش برآمد
خاتون کی شناخت
نجی ٹی وی ’’سنو نیوز‘‘ کے مطابق مین ہول میں گرنے والی خاتون کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ اس کی 9 ماہ کی بیٹی بھی تھی۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
لاہور میں بھاٹی گیٹ کے قریب ماں اور بیٹی کھلے نالے میں گر گئیں pic.twitter.com/Lks21zYPdk
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) January 28, 2026








