اگر امریکہ نے حملہ کیا تو ایران ایسا جواب دے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیا گیا ہوگا، ایران
ایران کا انتباہ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)اقوامِ متحدہ میں ایران کے مشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے حملہ کیا تو ایران ایسا جواب دے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیا گیا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دس سال پہلے دہشت گردی کا منظر کچھ اور تھا آج کچھ اور ہے، کسی نے تو عدالت کو سمجھانا ہے کہ ہو کیا رہا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی، لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق ان کیمراہ بریفنگ طلب
نیویارک میں بیان
نیویارک میں بدھ کے روز جاری بیان میں ایرانی مشن نے کہا کہ ’ایران باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران اپنا دفاع کرے گا اور ایسا جواب دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا گیا ہوگا‘۔
یہ بھی پڑھیں: ہم ایک خاندان ہیں اور ہمیں مل کر آگے بڑھنا چاہیے : اسحاق ڈار
امریکی کارروائیوں کا ذکر
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آخری مرتبہ جب امریکا نے عراق اور افغانستان کی جنگ میں کودا تو اسے 7 کھرب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور اس کے 7 ہزار سے زیادہ فوجی مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب ، 103بیٹیوں کی رخصتی ، وزراء اور معززین کی شرکت
سوشل میڈیا پر پیغام
ایرانی مشن نے یہ پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا جس کے ساتھ صدر ٹرمپ کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی شامل تھا۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں بھوسے سے لدا ٹرک الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی
ٹرمپ کا بیان
ایران کو دھمکی دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑے بیڑے کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ 16 بچوں کی پیدائش کیوں نہیں کرتے: دو یا اس سے کم بچوں والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے
طاقت کا مظاہرہ
ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی طرح، یہ بحری بیڑا بھی ضرورت پڑنے پر طاقت، تشدد سے اپنے مشن کو فوری مکمل کرنے کا اہل ہے۔
مذاکرات کی امید
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا، امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔








