ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
ملک بھر کا موسم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب کے چند اضلاع میں دھند چھانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنگاپور میں بھارتی نژاد نرس کو اسپتال میں مریض کے ساتھ آنے والے نوجوان کو ہراساں کرنے پر 14 ماہ قید کی سزا
اسلام آباد اور پنجاب کی صورتحال
اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں جمعرات کے روز موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم شام اور رات کے وقت مطلع جزوی ابرآلود ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے اطراف میں شدید سردی رہے گی اور بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود ہو سکتا ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، شیخوپورہ اور جھنگ سمیت ملحقہ علاقوں میں صبح کے اوقات کے دوران چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ گزر چکا ہے کسی کو بھی بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، مریم وٹو
سندھ اور خیبر پختونخوا کا موسم
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ مجموعی طور پر صوبے میں کسی نمایاں بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم پہاڑی اضلاع میں شدید سردی کے ساتھ مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔ مردان، صوابی اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند چھانے کی توقع ہے۔
بلوچستان کا موسم
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے شمالی اضلاع میں شدید سردی کے ساتھ مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو سرد موسم اور دھند کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔








