حج 2026 کے اخراجات میں کسی بھی مد میں بچت ہوئی تو وہ ریلیف براہ راست حجاج کرام کو منتقل کریں گے، سردار محمد یوسف

حج 2026 کے اخراجات میں ممکنہ بچت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ اگر حج 2026 کے اخراجات میں کسی بھی مد میں بچت ہوئی تو وہ ریلیف براہ راست حجاج کرام کو منتقل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہے، بھارت مذاکرات کی میز پر آئے: راجہ پرویز اشرف

کوٹہ اور واپسی کی پالیسی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ طبی بنیادوں پر یا ہارڈ شپ کوٹہ میں کامیاب نہ ہونے والے عازمین حج کو پوری رقم کی واپسی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حج کیلئے کسی کا کوٹہ نہیں ہے، نہ ہی اراکین پارلیمنٹ کو فری حج کرانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا گیا

حج و عمرہ کے شعبے میں اصلاحات

وفاقی وزیر نے 2025ء کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت نے حج و عمرہ کے شعبے میں ریکارڈ ساز اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج 2025 کے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت نے پاکستان کو ''ایکسیلنس ایوارڈ'' سے نوازا۔

ری فنڈ اور بچت کی تفصیلات

حجاج کی سہولت کے لئے حج 2025 کے دوران مجموعی طور پر 3.5 ارب ری فنڈ کئے گئے، جس سے فی حاجی 12 ہزار سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے تک کی بچت ہوئی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...