FCIT نے 2025 ICPC ایشیا ٹوپی ریجنل آن سائٹ کانٹیسٹ کی میزبانی اور کوہوسٹنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
پنجاب یونیورسٹی میں ICPC ایشیا ٹوپی ریجنل آن سائٹ کانٹیسٹ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس میں واقع فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (FCIT) نے 2025 ICPC ایشیا ٹوپی ریجنل آن سائٹ کانٹیسٹ کی میزبانی اور کوہوسٹنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیسوں کی خاطر پی ایس ایل چھوڑنے والے کوشل مینڈس نے آئی پی ایل ٹیم کو فائنل سے باہر کروادیا
شرکت کرنے والی جامعات
تفصیلات کے مطابق مقابلے میں ملک کی صفِ اول کی جامعات کی 25 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان، فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اور پنجاب یونیورسٹی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیچر نے 11 سالہ طالب علم کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، سخت سزا سنادی گئی۔
ایونٹ کا شیڈول
ایونٹ کے شیڈول کے مطابق مقابلے کا پہلا دن 31 جنوری 2026 کو ہوگا، جس میں شرکاء کی آمد، رجسٹریشن، گُڈی بیگز کی تقسیم، لنچ اور نماز کا وقفہ، لاگ اِن ڈسٹری بیوشن، موک راؤنڈ اور ٹیم فوٹو سیشن شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: رائیونڈ روڈ پر الکبیر ٹاؤن کا ایک اور پراجیکٹ کنگز ٹاؤن، چوہدری اورنگزیب رئیل اسٹیٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ بنانے جارہے ہیں؟
فائنل راؤنڈ کی تفصیلات
فائنل راؤنڈ 1 فروری 2026 کو منعقد ہوگا جس میں صبح نو بجے شرکاء کو لیبارٹریز میں نشستوں پر بٹھایا جائے گا، ساڑھے نو بجے مقابلے کا آغاز ہوگا اور دوپہر دو بجے مقابلہ اختتام پذیر ہوگا۔
فائنل راؤنڈ کے بعد شرکاء کو آڈیٹوریم میں بٹھایا جائے گا جہاں چیف گیسٹ کی آمد کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوگی ۔ بعد ازاں ہائی ٹی اور روانگی کا مرحلہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بورڈ آف پیس میں طاقت کا منبع اور غزہ کا انچارج کون ہو گا؟، امریکی اخبار نے بتا دیا
ٹیلنٹ کی ترقی کا موقع
انتظامیہ کے مطابق ICPC پاکستان ریجن کا یہ فائنل راؤنڈ ملک میں کمپیوٹر سائنس اور پروگرامنگ کے شعبے میں ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے۔
شرکاء کے لیے معلومات
پنجاب یونیورسٹی اور FCIT نے شریک ٹیموں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مزید ہدایات اور معلومات کے لیے شرکاء کو ICPC کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔








