کراچی: باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی داماد کو قتل کردیا
میاں بیوی کا قتل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کو اہم احکامات جاری
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پیش آیا جہاں لڑکی کے باپ نے بیٹی اور داماد پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری بھی زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ
شکایت کی تصدیق
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ دونوں نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کا تعلق ٹھٹھہ سے تھا۔
حکام کا ردعمل
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔








