فیض حمید کے بھائی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بھی شروع
تحقیقات کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن کیس کے بعد آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بھی شروع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو خبر دار کردیا
ایف آئی اے کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے انکوائری شروع کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
تفصیلات کی طلب
نجف حمید کے حوالے سے تمام اداروں سے تفصیلات بھی مانگ لی گئیں جبکہ بینک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
گرفتاری کی کوششیں
نجف حمید کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے تاہم گرفتاری نہ ہو سکی۔
عدالتی صورتحال
واضح رہے کہ نجف حمید کی اراضی سکینڈل میں عبوری ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔








