ٹنڈوالہ یار؛ دس سالہ معصوم بچی سے نوجوان کی مبینہ جنسی زیادتی، مقدمہ درج
واقعہ کا پس منظر
ٹنڈوالہ یار (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں دس سالہ معصوم بچی سے نوجوان کی مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اہم پیشرفت، جے آئی ٹیز کی تفتیش مکمل، علیمہ اور عظمیٰ خان سمیت کون کون قصوروار قرار؟ جانیے
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ٹنڈوالہ یار کے بکیرا شریف کے گاؤں میں پیش آیا جہاں دس سال کی بچی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ورثا نے علاقے کے نوجوان پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ تھانہ وومین ٹنڈوالہ یار میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کی کارروائی
ڈی ایس پی سٹی کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے بچی کو میڈیکل کے لیے ڈی ایچ کیو ٹنڈوالہ یار بھیجا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بچے پر الزام ہے اور اس نے کوئی زیادتی نہیں کی۔








