کوٹ ادو میں المناک ٹریفک حادثہ، سکول جاتے 5 کم سن بچے جاں بحق
خوفناک تصادم کی خبر
کوٹ ادو(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں لیہ روڈ مان پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں پانچ کم سن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خشک خوبانی میں کتنے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں؟
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحصیل چوک سرور شہید میں لیہ روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے سکول جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دلچسپی کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ریسکیو اور پولیس کی کارروائیاں
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور تھانہ سٹی سرورشہید پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق بچوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
جاں بحق بچوں کی شناخت
جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت عبداللہ (عمر 5 سال) اور عبدالرحمن (عمر 7 سال) کے نام سے ہوئی جو آپس میں بھائی تھے، دیگر بچوں میں عبدالباسط (عمر 17 سال) اور دعا فاطمہ جو بہن بھائی تھے، جبکہ محمد عادل (عمر 16 سال) بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔
علاقے کی ردعمل
تمام جاں بحق بچے چک نمبر 560 کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، افسوسناک واقعے پر اہلِ علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔








