اداکارہ جویریہ عباسی کا شوہر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ، صارفین کی کڑی تنقید
دبئی میں جویریہ عباسی کی بولڈ تصاویر
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے شوہر کے ہمرا بولڈ تصاویر پوسٹ کیں جس کے بعد صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ ہوگیا
نئی زندگی کی شروعات
اداکارہ نے اپنی بیٹی کا فرض ادا کرنے کے بعد حال ہی میں دوسری شادی کی تھی۔ وہ اپنے شوہر کہ ہمراہ سیر پر دبئی گئیں جہاں انسٹاگرام پر انھوں نے دبئی سفر کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ کروز پر سمندر کی سیر پر تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج چوتھی برسی منائی جا رہی ہے
چٹ پٹی تنقید
جویریہ نے سرخ رنگ کا مغربی لباس پہنا ہوا ہے اور ان کے شوہر عدیل حیدر جینز کی پینٹ، کوٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ جوڑے نے ساتھ کئی تصاویر بنوائیں۔
سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کا مغربی لباس بلکل پسند نہ آیا اور انھوں نے اسے کسی فیشن میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ بانی پی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر نے مہلت کی استدعا کردی۔
صارفین کی رائے
ایک صارف نے لکھا کہ اپنی عمر دیکھیں اور لباس دیکھیں جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا کہ یہ لباس ہماری ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتا۔ جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے اسٹائل اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
جویریہ کی ذاتی زندگی
یاد رہے کہ 52 سالہ جویریہ عباسی نے گزشتہ سال اپنے قریبی دوست عدیل حیدر سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل وہ اداکار شمعون عباسی کی اہلیہ رہ چکی ہیں اور ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی بھی ہیں جو خود بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔








