عالمی منڈی میں سونے کی اونچی اڑان، پاکستان میں ہوشربا اضافہ متوقع
نیویارک میں سونے کی قیمت میں اضافہ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافے کا رجحان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ؛ پادری کے قتل کا ڈراپ سین، بیوی اور آشنا ماسٹر مائنڈ نکلے
سونے کی فی اونس قیمت
سونے کی فی اونس قیمت 5600 ڈالر کی ریکارڈ سطح کے قریب پہنچ گئی۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5293 ڈالر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب شارٹس کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ
اضافے کی وجوہات
عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی، معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش کو اس اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کا مجموعی پیکج، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت گندم پالیسی کا اجلاس، اہم فیصلے اور منظوری
پاکستان میں متوقع سونے کی قیمت
عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں آج فی تولہ قیمت میں بڑے اضافے کی توقع ہے اور قیمت پانچ لاکھ 90 روپے سے اوپر جانے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وقت کو پیچھے لے جانے کی خواہش: ایک ایسی لت جس سے چھٹکارا پانا آسان نہیں ہے
چاندی کی قیمت
چاندی کی قیمت بھی قومی و عالمی سطح پر بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، آج عالمی سطح پر چاندی کے نرخ 120 ڈالر فی اونس کے قریب ہیں۔
پاکستان میں چاندی و سونے کی قیمتوں کا اثر
گزشتہ روز پاکستان میں پہلی بار فی تولہ قیمت میں 21 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں 30 ہزار 700 روپے اضافہ متوقع ہے۔








