پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سڑکوں کی کھدائی پر پابندی عائد
اوگرا کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرلی ہے اور نئی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ
قیمتوں میں ممکنہ تبدیلیاں
ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، تاہم پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
نوٹیفکیشن کا اجرا
پیٹرولیم ڈویژن وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں سے متعلق 31 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔








