چودھری شوگر ملز کیس: مریم نواز کی رقم واپسی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

مریم نواز کی درخواست

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چودھری شوگر ملز کیس میں 7 کروڑ روپے گارنٹی کی واپسی کے لیے درخواست دائر کی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

عدالت کا نوٹس

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا، وکیل نیب نے کہا کہ نیب نے کیس ختم کر دیا ہے، اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ کیا متعلقہ ٹرائل کورٹ سے بھی کیس ختم ہو گیا ہے؟ وکیل نے آگاہ کیا کہ قانون کے تحت اس کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی منظوری دے دی

چیف جسٹس کا ریمارک

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ نیب نے کیس ختم کر دیا لیکن متعلقہ ٹرائل کورٹ نے بھی حتمی منظوری دینی ہے، نیب چار فروری تک جواب جمع کرائے۔

مریم نواز کا مؤقف

درخواست گزار مریم نواز کی طرف سے مؤقف اپنایا گیا کہ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس بے بنیاد قرار دے کر خارج کردیا ہے، چودھری شوگر ملز کیس ختم ہوچکا ہے، گارنٹی کے طور پر رکھوائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کیے جائیں.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...