ہفتہ کی رات بنی پی ٹی آئی کا پمز میں طبی معائنہ ہوا، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
وزیر اطلاعات کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہفتے کی رات بانی پی ٹی آئی کا پمز میں طبی معائنہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام، اجلاس ملتوی
طبی ماہرین کی سفارشات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عطا اللہ تارڑ کاکہنا تھا کہ آنکھوں کے طبی ماہرین نے بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں معائنہ کیا۔ ماہرین نے کہا بانی کو پمز لے جانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طبی ماہرین کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جایا گیا، ہفتہ کی رات بانی پی ٹی آئی کا پمز میں طبی معائنہ ہوا۔
طبی معائنہ اور نتائج
وفاقی وزیر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی کے بعد ان کو واپس اڈیالہ جیل لے جایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل تندرست ہیں، معمول کا طبی معائنہ ہوا۔








