ٹی 20 ورلڈکپ: حارث کی سلیکشن نہ ہونے پر مائیکل کلارک اور ایرون فنچ حیران
حارث رؤف کی غیر موجودگی پر حیرت
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور ایرون فنچ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے منتخب نہ ہونے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ نمک ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے، لیکن کیا کم نمک کے استعمال سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے؟
ایرون فنچ کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایک پروگرام میں مائیکل کلارک اور ایرون فنچ سے بی بی ایل میں شاندار پرفارمنس کے باوجود حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سوال کیا گیا۔ ایرون فنچ نے کہا کہ حارث رؤف کے سکواڈ میں شامل نہ ہونے پر کافی حیرت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، میاں بیوی کے جھگڑے کو ماں باپ کی لڑائی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، عدالت کے کیس میں اہم ریمارکس
فاسٹ باؤلر کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ حارث رؤف ٹیم میں ایکس فیکٹر لے کر آتے ہیں، لیکن کبھی کبھار وہ تھوڑے مہنگے ثابت ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستھرا پنجاب منصوبہ کامیابی سے ہمکنار، صوبے میں صفائی کا نیا معیار قائم، عوام میں پذیرائی
باؤلنگ کی حقیقت
ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کے پاس کھیل کے تینوں مرحلے میں وکٹیں لینے والا حقیقی باؤلر ہو۔ میرے نزدیک ٹی 20 کرکٹ میں وکٹیں لینا سب سے اہم ہوتا ہے، خاص طور پر فلیٹ پچز پر۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس نے خلاء میں مزید 28 انٹرنیٹ سیٹلائٹس روانہ کردیں
مائیکل کلارک کی رائے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مائیکل کلارک نے کہا کہ مجھے بھی حارث رؤف کی سلیکشن نہ ہونے پر حیرت ہوئی۔ ہاں البتہ یہ بات بھی ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنا سری لنکا اور بھارت میں کھیلنے سے مختلف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ایک گھر سے کئی روز پرانی 3 لاشیں برآمد
کنڈیشنز اور فارم کی اہمیت
ان کا کہنا تھا کہ جہاں آپ نے کھیلنا ہوتا ہے وہاں کی کنڈیشن کے حساب سے سکواڈ بنانا ہوتا ہے اور کھلاڑی کو ان کے رول کے حساب سے ٹیم میں سلیکٹ کیا جاتا ہے۔ جو رول بی بی ایل میں حارث رؤف کا تھا وہ ان کا یہاں نہیں لگتا اور میرے خیال میں کھلاڑی کی فارم بھی کافی اہم ہوتی ہے۔
ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کی تیاری
مائیکل کلارک نے کہا کہ جب آپ ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ منتخب کرتے ہیں تو آپ کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کے ساتھ اچھی فارم کے ساتھ آئیں۔








