جوئے کی غیر قانونی تشہیر کا مقدمہ، عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور کی سیشن کورٹ میں سماعت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی سیشن کورٹ میں جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے 4 فروری تک عروب جتوئی کی ضمانت میں توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف بیان دینے والا افغان شہری گرفتار
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، این سی سی نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت مانگ لی۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر اپنے بھائی کی شادی میں مصروف ہے۔
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔
مقدمے کی تفصیلات
یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے عروب جتوئی کے خلاف سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی。








