کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے
کولمبیا میں طیارہ حادثہ
بوگوتا(ڈیلی پاکستان آن لائن) کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوال یہ ہے کہ آپ وقت کا ساتھ دیتے ہیں یا نہیں
چھوٹا طیارہ غائب
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 15 افراد کو لے جانے والا طیارہ وینزویلا کے ساتھ مشرقی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کشتی والے سیلاب سے لوگوں کو نکالنے کا فی کس 10 ہزار روپے لے رہے ہیں: اسد اللہ خان
رابطہ منقطع
ائیرٹریفک کنٹرولر نے بتایا کہ کوکوٹا سے اوکانا جانے والی پرواز سے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ہی رابطہ منقطع ہوا، تاہم کچھ دیر بعد طیارے تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔
ہلاکتوں کی تفصیلات
طیارے میں کولمبیا کانگریس کے ایک نمائندے سمیت 13 مسافر اور 2 کریو ممبر سوار تھے۔ حکام نے خراب موسمی حالات کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے。








