عمران خان کے ویڈیو لنک ٹرائل نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور
راولپنڈی ہائی کورٹ کی سماعت
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی تمام کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے وڈیو لنک ٹرائل نوٹیفیکیشن کے خلاف دائر پٹیشن سماعت کیلئے منظور کر لی.
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کا افتتاح کر دیا
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے اور خود بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے جبکہ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی.
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم کو نہ ماننے والے آئین اور پارلیمنٹ کو نہیں مان رہے: مریم اورنگزیب
موصلین کی جانب سے مؤقف
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طاہر محمود باجوہ نے پٹیشن کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ اور فیصل ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے.
یہ بھی پڑھیں: پورا یقین ہے قوم مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کرے گی،صدر مملکت
وکلاء کا خدشہ
وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ وڈیو لنک کے ذریعے اتنے اہم کیس کا فیئر ٹرائل ممکن نہیں، وکلاء کے مطابق دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوتے ہیں جبکہ عمران خان کو صرف وڈیو لنک پر پیش کیا جا رہا ہے، یہ نوٹیفیکیشن شفاف ٹرائل کا حق دینے والے آئین کے آرٹیکل 10 اے کے خلاف ورزی اور اس سے متصادم ہے.
یہ بھی پڑھیں: صدارتی ایوارڈ یافتہ سائنسدان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
ملاقات کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ جب کوئی وکیل اپنے کلائنٹ سے مشاورت نہیں کرے گا تو کیس کی پیروی کیسے کر سکتا ہے۔ قانون کے مطابق کلائنٹ کا اپنے وکلاء سے ملاقات مشاورت ضروری ہے. یہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے اور استدعا کی وڈیو لنک ٹرائل نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے.
ہائی کورٹ کا فیصلہ
ہائی کورٹ نے پٹیشن سماعت کیلئے منظور کر لی اور پٹیشن کی فوری سماعت کی تاریخ مقرر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آفس بروقت اسے سماعت کے لئے مقرر کر دے گا.








