سونے 21ہزار200روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 5لاکھ 72ہزار 862روپے ہو گئی
سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور علاقائی سطح پر سونے کی قیمت ہر روز اپنا ریکارڈ توڑنے لگی، آج بھی قیمت میں 21ہزار 200روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلمی دنیا کو الوداع: تھلاپتی وجے کا سیاسی سفر شروع
صرافہ ڈیلرز کی اطلاعات
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑااضافہ ہو گیا۔ سونے کی قیمت میں 21ہزار200روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد 24قیراط فی تولہ سونا 5لاکھ 72ہزار 862روپے کا ہو گیا جبکہ 10گرام سونا 18ہزار175روپے مہنگا ہونے پر قیمت 4لاکھ 91ہزار136روپے ہو گئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 212ڈالر اضافے سے 5505ڈالر کا ہو گیا۔








