سانحہ گل پلازہ، جاں بحق ہونیوالے مزید 12 افراد کی باقیات کی شناخت کرلی گئی
شناخت کی تصدیق
کراچی (آئی این پی) کراچی مریں سانحہ گل پلازہ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے مزید 12 افراد کی باقیات کی شناخت کرلی گئی۔ سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق جاں بحق 12 افراد کی شناخت اینٹی موٹم ڈیٹا اور گل پلازہ میں پروف آف پریزنس سے کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف و مریم نواز کی ہدایات پر ایاز صادق کے حلقے کے لیے 35 ارب کے خصوصی فنڈز منظور
اہم معلومات
سی پی ایل سی ذرائع نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد سے شاپنگ کیلئے آنے والی فیملی کے 3 افراد کی شناخت ہوئی ہے، اینٹی موٹم ڈیٹا سے عمر نبیل، ان کی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ اور بیٹے علی کی باقیات کی شناخت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، اینٹی موٹم ڈیٹا کے ذریعے خضر علی، حیدر علی، عامر علی، ابوبکر، یاسین، صداقت اللہ، یوسف خان، نعمت اللہ اور عبداللہ کی شناخت کی گئی ہے۔
لواحقین کی معلومات
سی پی ایل سی ذرائع نے بتایا کہ شناخت کے بعد جاں بحق 12 افراد کی باقیات لواحقین کے سپرد کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد میں سے اب تک 39 کی شناخت ہوچکی ہے، 20 کی شناخت ڈی این اے، 6 کی چہرہ شناسی اور ایک کی شناختی کارڈ سے ہوئی ہے جب کہ سانحے گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہے۔








