10 ارب روپے کا منافع کمایا، ریلوے کو وسطِ ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرنے جا رہے ہیں: حنیف عباسی
پاکستان ریلوے کا منافع
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے 10 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔ ریلوے کو وسطِ ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے، یہ ترامیم واپس کریں گے اور ایوان کی عزت دوبارہ بحال کریں گے، بیرسٹر گوہر
نیا ٹریک کا آغاز
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن سے سال کے آخر تک نیا ٹریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ریلوے کو وسطِ ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرنے جا رہے ہیں، اس سال کے آخر میں اس منصوبے کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، چوہدری پرویز الہیٰ
وفاقی وزیر کی اہم باتیں
’’جنگ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر حق ان کا ہے جو اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، پوری دنیا پاکستان کی فتح کی معترف ہے۔
بنیادی ڈھانچے کی بہتری
ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں سکولوں، کالجوں اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔








