بھارتی میڈیا نے طیارہ حادثے میں نائب وزیراعلی کی ہلاکت کو مشکوک قرار دے دیا
بھارتی میڈیا کی جانب سے طیارہ حادثے پر سوالات
نئی دہلی (آئی این پی) - بھارتی میڈیا نے طیارہ حادثے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی ہلاکت کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، پاکستان نے عمان کو ہدف دے دیا
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ کی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، پائلٹ نے مے ڈے کال نہیں دی تھی۔ یہ بات واضح ہے کہ وزیراعظم مودی اور بی جے پی کے خلاف آواز کو بڑی سازش کے تحت خاموش کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات
اجیت پوار کی تنقید
اجیت پوار نے 15 جنوری کو پی سی ایم سی اور پونے میں بی جے پی کی کرپشن بے نقاب کی تھی، جس میں قومی مالیاتی راز شامل تھے۔ انہوں نے بی جے پی کو بدعنوان، لٹیروں اور عوام دشمن گروہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی، جس کے بعد ان پر دباؤ بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کا سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل آ گیا
سیاسی رہنماؤں کی رائے
اجیت پوار بی جے پی کی کرپشن اور مالی راز بے نقاب کرنے کے حوالے سے کھل کر بولتے تھے۔ بھارتی سیاسی رہنماوں، بشمول ممتا بینرجی، نے طیارہ حادثے کو گہری سازش کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہرِ ہوائے غمزدہ،دیکھ بجھے چراغ کو۔۔۔۔
سازش یا حقیقت؟
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کیا بی جے پی نے دیانت دار لیڈر کو خاموش کرانے کے لیے منصوبہ بندی کی؟ کیا بھارتی حکومت طیارہ حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے گی؟ یا اس معاملے پر بھی مجرمانہ خاموشی ہو جائے گی؟
موت کے پیچھے ممکنہ وجوہات
بھارتی میڈیا کے مطابق، مختلف حلقوں کی طرف سے ان کی موت کے پیچھے مبینہ طور پر وزیراعظم مودی کا نام لیا جا رہا ہے۔








