صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی
صدرِ مملکت کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد وزارتِ قانون نے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ۲۷ویں آئینی ترمیم پر سینئرز وکلاء اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، اہم مطالبہ کر دیا
ایڈیشنل ججز کی توسیع
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے، وزارتِ قانون نے 6 ماہ توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سپانسرڈ 4 دہشت گرد ہلاک
مستقل ججز کی فہرست
وزارتِ قانون نے جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید احمد وینس اور جسٹس جواد ظفر کو مستقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
مزید مستقل ججز
اسی طرح جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خان، جسٹس سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان کو بھی مستقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔








