آج ملاقات نہ ہوئی تو حالات خراب ہوں گے اور اس کے ذمہ دار یہ خود ہوں گے، یہی پیغام آپ پہنچا دیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا ایس ایچ او سے مکالمہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فیکٹری ناکے پر ایس ایچ او سے سوال
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فیکٹری ناکے پر روکے جانے پر ایس ایچ او سے سوال کیا کہ کیا پوزیشن ہے، جس پر ایس ایچ او نے جواب دیا کہ کس چیز کی سر۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
وزیراعلیٰ کا چوری کی تحقیقات پر سوال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ لوگ چوری چوری چپکے چپکے قوم کے لیڈر کو باہر لے کر جاتے ہیں، کسی کو پتہ بھی نہیں چلتا، اس چوری کی کیا پوزیشن ہے؟
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کیا، شہباز شریف نے منافع بخش بنایا: خواجہ آصف
ملاقات کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی افسران سے گفتگو
سہیل آفریدی نے کہا کہ آج ملاقات کیلئے چھوڑیں گے یا نہیں، ہم آئے ہیں، ہمارے نام ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی کے نے ایس ایچ اور صدر بیرونی سے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جلدی بتائیں، حالات تشویشناک ہیں، آپ اپنے بڑوں سے بات کریں، آج ملاقات نہ ہوئی تو حالات خراب ہوں گے اور اس کے ذمہ دار یہ خود ہوں گے، یہی پیغام آپ پہنچا دیں۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا بیان
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے کی رات جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، سوال یہ ہے کہ بانی کی صحت کی حالت یہاں تک کیوں پہنچی کہ انہیں ہسپتال لے جانا پڑا؟ بانی کی بیماری کو کیوں چھپایا گیا؟ ان کی فیملی کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟ ہفتے سے لے کر آج تک بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو چھپانے کے کیا مقاصد تھے؟








