ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، تھانہ بھائی گیٹ میں جاں بحق خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا
ماں اور بیٹی کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھاٹی گیٹ کے قریب ماں اور بیٹی کے مین سیوریج میں گرنے کا معاملہ، واقعہ کا مقدمہ تھانہ بھائی گیٹ میں درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاری، منی بجٹ کیلئے 7 تجاویزموجود
مقدمہ کی تفصیلات
مقدمہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے والد ساجد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں حادثات کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمہ پروجیکٹ منیجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائیٹ انچارج احمد نواز کے خلاف درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کا مواد
ایف آئی آر کے مطابق متعلقہ افسران کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث خاتون اور بچی کی ہلاکت ہوئی۔








