پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے آسٹریلیا کو 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کیلئے 169 رن کا ہدف دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا
میچ کی تفصیلات
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ صائم ایوب 40 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سید خرم علی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل تعینات
پاکستان کی بیٹنگ
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا، میچ کی پہلی ہی گیند پر صاحبزادہ فرحان صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ ایک وکٹ گرنے کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور دلکش شاٹس کھیلے۔ تاہم 74 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سلمان علی آغا 39، بابر اعظم 24، فخر زمان 10، عثمان خان 18، شاداب ایک اور شاہین صفر پر آؤٹ ہوئے۔
آخری لمحات
محمد نواز 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے 24 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بارلیٹ اور بیئرڈمین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔








