نواز اور شہباز، دونوں بھائیوں کا اقتدار پاکستان میں طویل رات کی مانند رہا ہے نہ کوئی ریفارم نہ کوئی ویژن، بس چلے جا رہا ہے اسٹیبلشمنٹ کے سہارے، فواد چودھری
فواد چودھری کی بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے بعد سب سے طویل عرصہ حکومت میں رہنے والے وزیر اعظم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
پاکستان میں اقتدار کا حال
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کا اقتدار پاکستان میں طویل رات کی مانند رہا ہے۔ نہ کوئی ریفارم، نہ کوئی ویژن، بس چلے جا رہا ہے اسٹیبلشمنٹ کے سہارے۔
عوام کا خوف
اب پاکستان کے لوگ اس خوف میں ہیں کہ کیا ان کے اور زرداری کے بچوں کو اسٹیبلشمنٹ عوام پر مسلط کر دے گی، جو 40 سال مزید بطور سزا اس قوم پر مسلط رہیں گے؟ یہ وہ خوف ہے جو عوام اور اداروں کو تقسیم کر رہا ہے اور عوام حکومت سے بہت دور کھڑی ہے۔
شہباز شریف اپنے بھائ نواز شریف کے بعد سب سے طویل عرصہ حکومت میں رہنے والے وزیر اعظم ہیں۔ دونوں بھائیوں کا اقتدار پاکستان میں طویل رات کی مانند رہا ہے۔ نہ کوئی ریفارم، نہ کوئی ویژن۔ بس چلے جا رہا ہے اسٹیبلشمنٹوں کے سہارے! اب پاکستان کے لوگ اس خوف میں ہیں کہ کیا ان کے اور زرداری کے بچوں…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 29, 2026








