ہم آج رات اڈیالہ کے باہر رہیں گے، یہ ہمارے لیڈر کی زندگی کا مسئلہ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اعلان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بتایا کہ ہم آج رات اڈیالہ کے باہر رہیں گے۔ پارلیمنٹیرین یہاں موجود ہیں اور دیگر بھی پہنچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اسلامی ملک نہیں سمجھتے، وہاں اسلامی قوانین نافذنہیں ہیں، مفتی شمائل ندوی
میڈیا سے گفتگو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ ہمارے لیڈر کی زندگی کا مسئلہ ہے اور ہم اسے نارملائز بالکل نہیں ہونے دیں گے۔ پوری قوم تیار رہیں۔ ہم اپنے قائد سے خاندان اور ذاتی معالج کی ملاقات کا انتظار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گفتگو
ہم آج رات یہی اڈیالہ کے باہر رہیں گے۔ وزیراعلی @SohailAfridiISF
پارلیمنٹیرین یہاں موجود ہیں باقی بھی پہنچ رہے ہیں۔
یہ لیڈر کی زندگی کا مسئلہ ہے، اس کو ہم نارملائز بالکل نہیں ہونے دیں گے۔ پوری قوم تیار رہیں۔
ہم انتظار کررہے ہیں کہ ہم اپنے قائد سے خاندان اور ذاتی معالج کی ملاقات کریں… pic.twitter.com/coykbVmcYq
— PTI (@PTIofficial) January 29, 2026








