جس شخص پر 3 قاتلانہ حملے ہو چکے ہوں، اسے بغیر اطلاع، بغیر ذاتی معالج اور بغیر قانونی اجازت کہیں اور لے جانا محض تشویش ناک نہیں بلکہ خطرناک سازش کی بو دیتا ہے، سردار عبدالقیوم نیازی
سردار عبدالقیوم نیازی کا بیان
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان اس قوم کا واحد حقیقی لیڈر ہے۔ رات کے اندھیرے میں خفیہ طور پر پمز ہسپتال منتقل کرنا، فیملی، وکلاء اور ذاتی معالج کو لاعلم رکھنا، اور ملاقات پر مکمل پابندی عائد کرنا ریاستی بدنیتی اور آئین و انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا اچانک دورہ ، ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم ، شہریوں کو طویل انتظار کی زحمت سے نجات مل گئی
حملوں کا ذکر
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ جس شخص پر تین قاتلانہ حملے ہو چکے ہوں، اسے بغیر اطلاع، بغیر ذاتی معالج اور بغیر قانونی اجازت کہیں اور لے جانا محض تشویش ناک نہیں، بلکہ خطرناک سازش کی بو دیتا ہے۔ فیملی کے ساتھ فوری ملاقات کروائی جائے، ورنہ اس کے نتائج حکومت کے لیے ناقابلِ تلافی ہوں گے۔
ٹویٹر پر ردعمل
عمران خان اس قوم کا واحد حقیقی لیڈر ہے۔ رات کے اندھیرے میں خفیہ طور پر پمز ہسپتال منتقل کرنا، فیملی، وکلاء اور ذاتی معالج کو لاعلم رکھنا، اور ملاقات پر مکمل پابندی عائد کرنا ریاستی بدنیتی اور آئین و انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جس شخص پر تین قاتلانہ حملے ہو چکے ہوں، اسے بغیر…
— Sardar Abdul Qayyum Niazi (@AQayyumNiaziPTI) January 29, 2026








