امریکی حملے کے خطرے میں شدت، وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو فون کیا
وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اجلاس، صدر زرداری، نواز شریف اور وزیراعظم کی مشاورت سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز
خطے میں غیر مستحکم صورتحال
یہ رابطہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران پر امریکی حملے کے سائے گہرے ہوچکے ہیں جب کہ امریکہ نے اپنا بحری بیڑہ بھی تعینات کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، پہلی بار ریگولیٹری اتھارٹی قائم
دونوں رہنماؤں کی گفتگو
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور اس امر پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے لیے مسلسل مکالمہ اور سفارتی رابطے ناگزیر ہیں۔
پاکستان اور ایران کے تعلقات کی مضبوطی
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔








