بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور انتخابی سیاست سے دستبردار،پشاور چھوڑنے کا اعلان بھی کردیا

حاجی غلام احمد بلور کی سیاست سے دستبرداری

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء اور بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے 86سال کی عمر میں انتخابی سیاست سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے پشاور چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: شامی باغیوں کی دمشق کی طرف پیش قدمی: بشار الاسد کی قسمت غیر ملکی اتحادیوں کے ہاتھ میں

کھلا بیان

بلور ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا بھی لحاظ نہیں کیا اور میری جیتی ہوئی سیٹ پر مجھے ہرایا گیا۔ میں نے اس ملک و قوم کے لیے 5 سال سیاست کی لیکن اسٹیبلشمنٹ کو شائد نہ بکنے اور نہ جھکنے والوں کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے مجھے تین بار ہرایا گیا۔ ہمارے ملک نے بھارت کو تو جنگی میدان میں شکست دی لیکن معاشی میدان میں پیچھے ہیں حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو کوئی ایسی چیز دی گئی جس سے ان کا ذہنی توازن بگڑنے کا خطرہ ہے، قاسم سوری کا الزام

18ویں ترمیم کا دفاع

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگ 18ویں ترمیم کو بکواس قرار دیتے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم کہ 18ویں ترمیم قرارداد مقاصد کی طرح ہے، اگر اسے چھیڑا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا۔ میری نشست پر کون الیکشن لڑے گا یہ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے، میں ایک مضبوط پارٹی چھوڑ کر جارہا ہوں لیکن اسی مٹی میں ہی دفن ہوں گا ۔

یہ بھی پڑھیں: الزامات لگانے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے، نفاق کو ختم کرنا ہو گا: شاہد خاقان عباسی

انتخابی سیاست کی تبدیلی

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی سیاست سے دستبردار ہورہا ہوں لیکن سیاست نہیں چھوڑ رہا، ایسے حالات پیدا ہوئے کہ اب پشاور میں اکیلا نہیں رہ سکتا، اس لیے اسلام آباد منتقل ہورہا ہوں۔

ٹوئٹر پر اعلان

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...