بھارتی گیٹ ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر درج مقدمے میں نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا
واقعہ کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گرنے کے افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی تیز کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
ملزمان کی گرفتاری
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں پراجیکٹ میجر اصغر سندھو اور سیفٹی انچارج دانیال کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ سائیٹ انچارج احمد نواز بھی مقدمے میں شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی پیرول رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
تحقیقات کا عمل
دوسری جانب، جاں بحق ماں اور بیٹی کا پوسٹ مارٹم میو ہسپتال لاہور میں جاری ہے، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔
شہریوں کا ردعمل
واقعے نے شہر میں حفاظتی انتظامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔








