پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطے بحال ہوگئے
فضائی رابطے کی بحالی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے بحال ہوگئے، بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ہٹ دھرمی امن کیلئے خطرہ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
معلومات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطے بحال ہوئے ہیں۔ ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے رہا، کراچی ایئرپورٹ پر بنگلہ دیش کی پہلی پرواز کی آمد پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بازوؤں میں تیل کے انجیکشن لگانے والے ‘روسی پوپائے’ کو ہسپتال داخل کرنا پڑ گیا
آمد کے لمحات
’’جنگ‘‘ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ آمد پر بنگلہ دیشی پرواز کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔ پرواز ڈھاکہ سے براہ راست کراچی پہنچی۔
پروازوں کا شیڈول
ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں 2پروازیں چلائی جائیں گی، جو جمعرات اور ہفتہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔








