امریکی فوج ایران کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے کسی بھی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، پیٹ ہیگسیتھ

امریکی محکمہ دفاع کا بیان

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج ایران کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کسی بھی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاکہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین نے پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کردیا

کابینہ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے خطے میں جمع بڑے امریکی فوجی دستے کے تناظر میں پیٹ ہیگسیتھ سے صورتحال پر تبصرہ کرنے کو کہا۔ اس موقع پر ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری صلاحیت کے حصول کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور وار ڈیپارٹمنٹ صدر کی توقعات کے مطابق ہر ممکن اقدام کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیل کے حملوں میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران پر حملے کے متبادل اور کشیدگی میں اضافہ

امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم ابھی تک ایران پر حملے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران میں حالیہ ہفتوں کے دوران احتجاجی مظاہروں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔ ان مظاہروں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے، جس پر صدر ٹرمپ نے سخت ردعمل دیا اور خبردار کیا تھا کہ اگر ایرانی حکومت مظاہرین کو قتل کرتی رہی تو امریکہ مداخلت کر سکتا ہے۔

صدرت ٹرمپ کا مؤقف

بعد ازاں، معاشی بدحالی اور سیاسی جبر کے خلاف ملک گیر احتجاج میں کمی آ گئی تھی۔ صدر ٹرمپ اس سے قبل یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے جون میں اسرائیلی اور امریکی فضائی حملوں کے بعد اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ شروع کیا تو امریکہ کارروائی کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...