جو وعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں، ہمیں کسی سے بھیگ مانگنے کی ضرورت نہیں،سرفرار بگٹی
وزیرِ اعلی بلوچستان کا عزم
کوئٹہ (آئی این پی) وزیرِ اعلی بلوچستان سرفرار بگٹی نے کہا ہے کہ میں جو وعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں، ہمیں کسی سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے خدشات ختم
قوم کی ترقی اور کردار
بارکھان میں تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے گزارش کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نوجوانو! قومیں نعروں سے نہیں بنتیں، کردار سے بنتی ہیں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جو محنت سے بھاگ جائے وہ نام تو پا سکتا ہے مگر مقام نہیں، میں تنقید کو ہمیشہ اپنے لیے مثبت سمجھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب آفس کا دورہ
غیرت اور ترقی
وزیرِ اعلی بلوچستان نے کہا کہ غیرت وراثت میں ملتی ہے، ترقی کمائی جاتی ہے، اپنے سر اونچا رکھو، جیسے کوہ سلیمان اونچا ہے، ہم آپس میں بھائی تھے، بھائی رہیں گے، بھائیوں کی طرح زندگی گزاریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یقین دلا رہا ہوں کہ فیصلے تخت پر نہیں، دلوں میں لکھے جاتے ہیں، قبائل سے جو محبتیں سمیٹی ہیں، میں ان کا قرض دار ہوں۔
قومی یکجہتی کی اپیل
انہوں نے کہا کہ آئیے قومی نعرہ لگانے میں میرا ساتھ دیں، ان لوگوں کو پیغام دیں کہ ہم پاکستانی ہیں۔








